ملک کے 22.1 فیصد دیہی کنبوں کو آج بھی روز پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے نصف کلومیٹر دور سے پینے کا پانی لانا پڑتا ہے۔
پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کے وزیر مملکت رمیش چندپا جگاجناگی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب
میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ قومی دیہی پینے کے پانی کے پروگرام کے تحت گاوں میں پینے کے پانی کے لئے ریاستی حکومتوں کو مالی اور تکنیکی مدد دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتیں دیہی پینے کے پانی کی اسکیمیں بنانے اور انہیں نافذ کرنے کی اہل ہیں